عجیب و غریب چوراہا جو کسی بھی سڑک سے منسلک نہیں

عجیب و غریب چوراہا جو کسی بھی سڑک سے منسلک نہیں

بڈاپسٹ(نیٹ نیوز)وسطی یورپی ملک ہنگری کے مغرب میں واقع دو شہروں زالاایگرسیگ اور زالاسینتیوان کے درمیان ایک کھلے میدان میں بالکل نیا راؤنڈ اباؤٹ موجود ہے جو کسی بھی سڑک یا بنیادی ڈھانچے سے جڑا ہوا نہیں اور عجیب و غریب لگتا ہے ۔

 حقیقت میں یہ حکومتی وعدوں کی ناکامی کا نتیجہ ہے ۔جب 2021ء میں اس کا اعلان کیا گیا تھا تو زالاایگرسیگ اور زالاسینتیوان کے درمیان یہ چوراہا بالکل منطقی معلوم ہوتا تھا۔ اس کا مقصد میٹرانس نامی ایک نجی لاجسٹکس کمپنی کے نئے لاجسٹکس سینٹر اور کنٹینر ٹرمینل کو سرو کرنا تھا، تاکہ بحیرہ ایڈریاٹک سے ریل کے ذریعے آنے والا سامان بغیر دارالحکومت بڈاپسٹ کا چکر لگائے سلوواکیہ، جمہوریہ چیک اور پولینڈ جیسے ممالک تک آسانی سے پہنچ سکے ۔ لاجسٹکس سینٹر پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور یہ چوراہا اب بھی کسی چیز سے جڑنے کا منتظر ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں