سادہ سی تصویر میں چھپی بڑی غلطی ڈھونڈ سکتے ہیں

 سادہ سی تصویر میں چھپی بڑی غلطی ڈھونڈ سکتے ہیں

لاہور(نیٹ نیوز)سوشل میڈیا پر ایک بظاہر سادہ مگر ذہن کو الجھا دینے والی تصویری پہیلی نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے ، جہاں لوگوں کو ایک گھڑی میں چھپی معمولی مگر اہم غلطی تلاش کرنے کا چیلنج دیا گیا۔

 تصویر میں ایک روایتی گھڑی دکھائی گئی ہے جس پر رومن ہندسوں میں وقت درج ہے درحقیقت اس میں ایک ایسی غلطی موجود ہے جسے فوری طور پر پہچاننا ہر کسی کے لیے آسان نہیں۔ لیکن اگر آپ ذہین ہیں تو صرف چند سیکنڈ میں یہ غلطی ڈھونڈ سکتے ہیں۔ ہم ہی آپ کو بتادیتے ہیں کہ اصل غلطی کیا ہے ۔ درست جواب یہ ہے کہ رومن ہندسوں میں عدد 4 کو عام طور پر "IV" لکھا جاتا ہے ، جبکہ گھڑی میں اسے غلط انداز میں تحریر کیا گیا ہے ۔ یہی چھوٹی سی غلطی پوری تصویر کو ایک دلچسپ ذہنی آزمائش میں بدل دیتی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں