انوکھا طبی واقعہ،خاتون کو مردوں کی آواز سنائی دینا بند

انوکھا طبی واقعہ،خاتون کو مردوں کی آواز سنائی دینا بند

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کے شہر شیامین میں ایک خاتون کی صبح اس وقت حیرت انگیز پریشانی میں بدل گئی جب اسے اچانک اپنے بوائے فرینڈ کی آواز سنائی دینا بند ہو گئی۔

 فوربس کی رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ کسی گھریلو جھگڑے کا نہیں بلکہ ایک انتہائی نایاب طبی کیفیت کا تھا جسے ‘ریورس سلوپ ہیرنگ لاس’ کہا جاتا ہے ۔اس بیماری میں انسان اونچی آوازیں تو بالکل صاف سن سکتا ہے لیکن وہ آوازیں جو دھیمی یا بھاری ہوتی ہیں وہ اس کے کانوں تک نہیں پہنچ پاتیں۔چونکہ زیادہ تر مردوں کی آوازیں اسی دھیمی فریکوئنسی یعنی بھاری پن کے دائرے میں آتی ہیں اس لیے وہ خاتون مردوں کی آواز سننے سے قاصر ہو گئی تھیں۔اس بیماری کا نام ریورس سلوپ اس لیے رکھا گیا ہے کیونکہ ڈاکٹروں کے آڈیو گرام چارٹ پر اس کی لکیر عام بہرے پن کے بالکل الٹ بنتی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں