چاندی223،سونا11100روپے مہنگا،ڈالرمزید سستا
تولہ سونا 4 لاکھ 88 ہزار 962،دس گرام 4 لاکھ 19 ہزار 206 پرجاپہنچا
کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھرانٹربینک میں ڈالر کی قدرمزید گھٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 111 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 666 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 11 ہزار 100 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 88 ہزار 962 روپے پر جاپہنچا ۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 9517 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 19 ہزار 206 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 77 ہزار 862 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 223 روپے کے اضافے سے 8072 روپے ہوگئی۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر3پیسے کی کمی سے 278.72 پر بند ہوا۔یاد رہے کہ منگل کومقامی کرنسی 278.75 روپے پر بند ہوئی تھی۔