درآمدی اجازت ناموں کا نظام ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منتقل

درآمدی اجازت ناموں کا نظام ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منتقل

نیا نظام نافذ، شفافیت، رفتار میں اضافہ اور تجارتی لاگت میں کمی متوقع

کراچی(بزنس رپورٹر)ایف بی آرکے ماتحت ادارے پاکستان سنگل ونڈو نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے درآمدی اجازت ناموں کے اجرا کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منتقل کر دیا ۔اعلامیہ کے مطابق چیف انسپکٹر آف بوائلرز (سندھ و پنجاب)کے زیرِ نگرانی آنے والی اشیاء کے لیے درآمدی اجازت نامے اب پاکستان سنگل ونڈو سسٹم کے ذریعے جاری کیے جائیں گے ۔یہ نیا نظام 6 مئی 2026 سے باضابطہ طور پر نافذ العمل ہو چکا ہے جسکے تحت درآمد کنندگان کو روایتی کاغذی کارروائی کے بجائے ایک مربوط اور خودکار ڈیجیٹل نظام تک رسائی حاصل ہوگی۔ پاکستان سنگل ونڈو حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے ذریعے محصولاتی جانچ پڑتال کے عمل کو نہ صرف آسان بنایا جائے گا بلکہ شفافیت اور رفتار میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔ نئے نظام کے تحت واحد اعلامیہ اور برقی درآمدی اجازت نامہ لازمی قرار دیا گیا ہے جس سے مختلف محکموں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ ملے گا اور کاروباری لاگت میں کمی واقع ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں