مرکنٹائل ایکسچینج میں 36ارب روپے کے سودے
زیادہ کاروبار گولڈ میں ہوا،مالیت 11.641ارب روپے رہی،رپورٹ
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری حجم 102,347 لاٹس رہا جبکہ کل مالیت 36.715 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ کاروبار گولڈ (11.641 ارب روپے )میں ہوا، اس کے بعد سی او ٹی ایس (10.719 ارب روپے )، این ایس ڈی کیو 100 (5.888 ارب روپے )، پلاٹینم (2.047 ارب روپے )، کروڈ آئل (2.081 ارب روپے )، جاپان ایکوٹی 225 (1.028 ارب روپے )، ڈی جے (833.736 ملین روپے )، برینٹ (720.356 ملین روپے )، سویابین (400.944 ملین روپے )، کاپر (398.625 ملین روپے )، ایس اینڈ پی 500 (337.936 ملین روپے )، گندم (264.962 ملین روپے )، کاٹن (165.169 ملین روپے )، ایلومینم (87.804 ملین روپے )، نیچرل گیس (52.611 ملین روپے )، پلیڈیم (42.983 ملین روپے )اور کارن (6.624 ملین روپے ) شامل رہے ۔زرعی اجناس میں مجموعی طور پر 153 لاٹس کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 837.698 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔