حب صنعتی ایریا میں فیکٹری منیجر کا قتل ،صنعتکار وں کاانصاف کا مطالبہ
کراچی(بزنس ڈیسک)لسبیلہ چیمبرکے صدر اور ایگزیکٹو کمیٹی نے حب انڈسٹریل ایریا میں سیرہ نور فیکٹری کے منیجر کے نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں قتل پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی شدید مذمت کی ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات صنعتکاروں، سرمایہ کاروں، انتظامیہ، کارکنوں اور صنعتی سرگرمیوں سے وابستہ تمام افراد میں خوف اور عدم تحفظ کی فضا پیدا کرتے ہیں۔ واقعے کی وجوہات تحقیق طلب ہیں تاہم اس کا رونما ہونا صنعتی زون میں امن و امان کی صورتحال پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے ۔لسبیلہ چیمبر نے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جا سکے ۔