چینی وفد کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے اہم پیش رفت ہوئی ،ثاقب فیاض
کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی چیمبرمیں پہلی مرتبہ چین سے تعلق رکھنے والا 52 رکنی اعلیٰ سطح بزنس وفد پہنچ گیا جہاں پاکستانی اور چینی کاروباری شخصیات کے درمیان بزنس ٹو بزنس (بی ٹو بی) ملاقاتوں کا انعقاد کیا گیا ۔
اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی وفد کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔