افریقہ اور ایران سے تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات تیز

افریقہ اور ایران سے تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات تیز

ایران کی ایس اے ڈی فیڈریشن میں ممکنہ شمولیت سے معیشت کو فائدہ ہوگا، رفیق میمن

کراچی(بزنس رپورٹر )چیمبر ٹریڈ فیڈریشن سندھ کی جانب سے پاکستان افریقہ ٹریڈ کانفرنس کے چیئرمین رفیق میمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تجارتی روابط کے فروغ کیلئے اقدامات تیز کردیے گئے ہیں جبکہ ایران کے ساتھ بھی بینکاری سہولیات اور باہمی تجارت کے فروغ کیلئے بات چیت جاری ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کی ایس اے ڈی فیڈریشن میں ممکنہ شمولیت سے نہ صرف ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا بلکہ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھ کر70 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رفیق میمن نے کہا کہ پاکستان ایس اے ڈی چیمبر ٹریڈ فیڈریشن نے افریقی خطے اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دینے کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایران کے متعلقہ تجارتی اداروں اور چیمبرز کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں