آئی پی او پاکستان جدید ڈیجیٹل فریم ورک کی طرف منتقل ہو رہا ،نعمان اسلم
کراچی(بزنس رپورٹر)انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل نعمان اسلم نے کہا ہے کہ۔۔۔
آئی پی او پاکستان نے 6 ماہ کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی حکمت عملی شروع کی ہے جس کا مقصد آٹومیشن، مصنوعی ذہانت اور آن لائن شکایات کے نظام کے ذریعے پاکستان کے انٹیلیکچوئل پراپرٹی کے ماحولیاتی نظام میں انقلاب لانا ہے۔نعمان اسلم نے کراچی چیمبر کے دورے پرکہا کہ آئی پی او پاکستان روایتی کاغذی کارروائی پر مبنی طریقہ کار سے جدید ڈیجیٹل فریم ورک کی طرف منتقل ہو رہا ہے تاکہ تاخیر کو کم کیا جا سکے۔