عمان سے 57402میٹرک ٹن پٹرول لیکر جہاز کراچی پہنچ گیا
کراچی(کامرس رپورٹر)ملک میں ایندھن کی طلب کو پورا کرنے کیلئے پٹرول کی بڑی کھیپ کراچی پہنچ گئی،
جہاں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کا بحری جہاز خیرپور پورٹ قاسم پر بحفاظت لنگر انداز ہو گیا، پورٹ قاسم انتظامیہ کے مطابق مذکورہ جہاز 57 ہزار 402 میٹرک ٹن پٹرول لے کر کراچی پہنچا ہے جو عمان سے درآمد کیا گیاپورٹ ترجمان اسد الطاف حسین وارثی کا کہنا ہے کہ جہاز کو پورٹ قاسم کے فوٹکو آئل ٹرمینل پر برتھ کیا گیا ہے ۔