آم کی برآمدات کا آغاز،ہدف 30فیصد کم کردیا گیا

آم کی برآمدات کا آغاز،ہدف 30فیصد کم کردیا گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آم کی برآمدات کا سیزن یکم جون سے شروع ہوگیا، تاہم جغرافیائی و سیاسی تناؤ، مال برداری اخراجات، موسمیاتی چیلنجز اور پھل کی پیداوار میں کمی کے دباؤ کے باعث برآمد کنندگان نے اس سال کا برآمدی ہدف 30 فیصد تک کم کردیا ہے ۔

پی ایف وی اے   کے مطابق تجارت کو درپیش غیر معمولی چیلنجز کے پیشِ نظر برآمدی ہدف کو گزشتہ سال کے 1 لاکھ 10 ہزار ٹن سے کم کر کے اس سال 80 ہزار ٹن کردیا گیا ہے ۔اس کمی کے باعث برآمدی آمدن پر نمایاں اثر پڑنے کا خدشہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں