پٹرول قیمت 250 روپے لیٹر کی جائے ، پاک انٹر نیشنل بزنس فورم

پٹرول قیمت 250 روپے لیٹر کی جائے ، پاک انٹر نیشنل بزنس فورم

کراچی(کامرس رپورٹر)پاک انٹرنیشنل بزنس فورم کے صدر سہیل عزیز نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرول قیمت 250 روپے لیٹر مقرر کی جائے

جبکہ گیس اور بجلی کے نرخ آئندہ تین سال کیلیے مستحکم اور فکس کیے جائیں تاکہ معیشت میں استحکام اور کاروباری اعتماد کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے، سہیل عزیز نے بیان میں کہا کہ صنعت، تجارت اور برآمدی شعبہ گزشتہ کئی برسوں سے توانائی اور ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ سے شدید دباؤ کا شکار ہے ، ان کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری کو سب سے زیادہ مسئلہ غیر یقینی صورتحال سے درپیش ہے ، جہاں صنعتکار اور سرمایہ کار مستقبل کے اخراجات کا درست اندازہ لگانے سے قاصر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں