اسٹاک ایکسچینج :زبردست تیزی، انڈیکس 2,696پوائنٹس بڑھ گیا

اسٹاک ایکسچینج :زبردست تیزی، انڈیکس 2,696پوائنٹس بڑھ گیا

اہم شعبوں میں بھرپورخریداری ،کے ایس ای 100انڈیکس 172,399پربند

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں جمعہ کو زبردست تیزی دیکھی گئی،اہم شعبوں میں بھرپورخریداری کی بدولت 100انڈیکس میں تقریباً 2700پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہا ، سیمنٹ سمیت دیگراہم شعبوں میں جارحانہ خریداری کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند نظر آئے ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100انڈیکس 173,093 پوائنٹس کی دن کی بلند ترین سطح پرجاپہنچا جبکہ دن کی کم ترین سطح 170946 پوائنٹس رہی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈٰکس 2,696.30 پوائنٹس یا 1.59 فیصد اضافے سے 172,399 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 836پوائنٹس کے اضافے سے 51428پوائنٹس اورآل شیئرزانڈیکس 1323پوائنٹس کے اضافے سے 103927پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 562کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 282کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،167میں کمی اور113میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں