ایکسپورٹس میں کمی اور بڑھتے تجارتی خسارے پرتوجہ ناگزیر ، لاہور چیمبر

ایکسپورٹس میں کمی اور بڑھتے تجارتی خسارے پرتوجہ ناگزیر ، لاہور چیمبر

لاہور (آن لائن)لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ برآمدات میں حالیہ کمی اور تجارتی خسارے میں نمایاں اضافے کے پیش نظر ضروری ہے کہ تمام متعلقہ ادارے مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں

،لاہور چیمبر اور ٹڈاپ کے درمیان ہمیشہ ایک مؤثر، عملی اور نتیجہ خیز اشتراک رہا ہے جسے مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر میںٹڈاپ کی ڈائریکٹر جنرل رافعہ سید کی آمد کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں