پی آئی اے کی نجکاری معاشی اصلاحات کا اہم سنگ میل قرار

پی آئی اے کی نجکاری معاشی اصلاحات کا اہم سنگ میل قرار

نجکاری سے سرمایہ کاری، کارکردگی اور مالی نظم و ضبط بہتر ہوگا،وفاقی چیمبر

کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی چیمبرکے صدر عاطف اکرام شیخ نے پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن کی نجی شعبے کو منتقلی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے حکومت کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کی شفاف اور مسابقتی نجکاری نہ صرف معیشت میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرے گی بلکہ سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری اور مالی نظم و ضبط کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ کاروباری برادری معیشت کے استحکام، سرمایہ کاری کے فروغ اورنجی شعبے کے کردار کو مضبوط بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اصلاحاتی اقدامات کی بھرپور حمایت کرتی ہے ۔ پی آئی اے کی نجکاری اس امر کا ثبوت ہے کہ حکومت ریاستی اداروں کی تنظیم نو اور معیشت کو زیادہ مؤثر اور پائیدار بنیادوں پراستوار کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں