لبنان، شام ،غزہ میں فوج غیر معینہ مدت تک رہے گی:اسرائیل
امریکا کا یروشلم میں مستقل سفارتخانے کی تعمیر کیلئے اسرائیل کیساتھ معاہدہ
یروشلم(اے ایف پی) اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج لبنان، شام اور غزہ میں قائم کیے گئے سکیورٹی زونز میں غیر معینہ مدت تک موجود رہے گی۔ اسرائیلی وزیر نے کہا کہ دفاعی افواج ان علاقوں میں اگلے حکم تک تعینات رہیں گی تاکہ اسرائیلی شہریوں اور بستیوں کو شدت پسند عناصر سے تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔ دوسری جانب امریکا نے یروشلم میں اپنے نئے مستقل سفارتخانے کی عمارت کی تعمیر کیلئے اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دئیے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی نے کہا کہ امریکا یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتا ہے ۔ نئی عمارت جنوبی یروشلم کے ایلنبی کمپاؤنڈ میں تعمیر کی جائے گی۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے معاہدے کو دونوں ممالک کے درمیان ناقابل شکست اتحاد کی علامت قرار دیا۔