ٹرمپ انتظامیہ کاغیرملکی حاملہ خواتین کی امریکا آمد روکنے کا اعلان
واشنگٹن(اے ایف پی)ٹرمپ انتظامیہ نے غیرملکی حاملہ خواتین کی امریکا آمد روکنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔
،امریکی اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ برتھ ٹورازم کے تحت غیر ملکی خواتین کے امریکی سرزمین پر بچوں کی پیدائش کے ذریعے شہریت حاصل کرنے کے رجحان کو محدود کرنے کی کوشش کی جائے گی۔محکمہ انصاف اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے افراد کو نشانہ بنائیں گے جو صرف بچے کی پیدائش کے مقصد سے امریکا کا سفر کرتے ہیں،اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانش کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے پیدائشی شہریت کا حق برقرار رکھنے کے باوجود حکومت برتھ ٹورازم کی حوصلہ شکنی کے لیے ویزا اور امیگریشن قوانین مزید سخت کرے گی۔ماہرین کے مطابق اس رجحان کی شرح مجموعی پیدائشوں کے مقابلے میں کم ہے ، جہاں سالانہ لاکھوں بچے امریکا میں پیدا ہوتے ہیں۔