چین :انسان نما روبوٹ متعارف ، 13ہزار پیشگی آرڈرز موصول
قیمت 1 لاکھ 19 ہزار 800 یوآن ، ’’ الٹرا‘‘ماڈل قیمت 9 لاکھ 90 ہزار مقرر
شین ژین(اے ایف پی)چینی کمپنی یو بی ٹیک نے مصنوعی ذہانت سے لیس انسان نما روبوٹ متعارف کرا دیا ہے ۔ کمپنی کے مطابق "یو ون" دنیا کا پہلا مکمل قد والا ، حقیقت سے انتہائی قریب انسان نما روبوٹ ہے جس کی ابتدائی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار 800 یوآن جبکہ جدید "الٹرا" ماڈل کی قیمت 9 لاکھ 90 ہزار یوآن مقرر کی گئی ہے ، یہ روبوٹ خاص طور پر تنہا رہنے والے افراد اور بزرگوں کیلئے تیار کیا گیا ہے ، اب تک اس کے 13 ہزار 300 سے زائد پیشگی آرڈرز موصول ہو چکے ہیں۔