بھارتی نیوز چینلز ہیک، صدر کی تقریر میں پاکستانی قومی ترانہ نشر

بھارتی نیوز چینلز ہیک، صدر کی تقریر میں پاکستانی قومی ترانہ نشر

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)ہیکرز نے بھارتی نیوز چینلز کو ہیک کرکے صدر کی تقریر کے دوران پاکستانی قومی ترانہ نشرکردیا۔نامعلوم ہیکرز نے بھارتی نیوز چینلز ’’ٹی وی 9تلگو’’اور ’’فریڈم ٹی وی کناڈا‘‘ کو ہیک کیا ۔۔

ہیکرز نے بھارتی صدر کی تقریر کے دوران ’’ٹی وی 9تلگو’’ پر پاکستانی قومی ترانہ نشر کیا جب کہ اس دوران ایک پیغام بھی چلایا گیا جس میں ہیکرز کی جانب سے تنبیہ کی گئی کہ پاکستان سے چھیڑچھاڑ نہ کی جائے ۔رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعد دونوں چینلز کی نشریات متاثر ہوئیں۔ماہرین کے مطابق مودی سرکار اور گودی میڈیا پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں مصروف رہتا ہے مگر ہیکرز نے اس نظام کی قلعی کھول دی۔پاکستانی ترانہ چلائے جانے سے بھارت کی ناقص سائبر سکیورٹی بے نقاب ہوگئی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کاٹیکنالوجی نظام مکمل طور پر غیر محفوظ ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں