مرکنٹائل ایکسچینج میں31ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں31ارب روپے کے سودے

زیادہ کاروبار گولڈ میں ہوا، مالیت16ارب روپے رہی ،رپورٹ

کراچی(بزنس ڈیسک)مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی طور پر 106,331 لاٹس کی ٹریڈنگ ہوئی جبکہ کل کاروباری حجم 31.104 ارب روپے رہا۔سب سے زیادہ کاروبار گولڈ (16.553 ارب روپے )میں ہوا، جس کے بعد کوتس (5.399 ارب روپے )، این ایس ڈی کیو100 (4.406 ارب روپے )، سلور (1.088 ارب روپے )، ایس اینڈ پی 500 (747.462 ملین روپے )، ڈی جے (636.623 ملین روپے )، جاپان ایکویٹی 225 (545.285 ملین روپے )، پلاٹینم (490.384 ملین روپے )، کاپر (416.161 ملین روپے )، برینٹ (224.874 ملین روپے )، نیچرل گیس (181.380 ملین روپے )، کاٹن (116.085 ملین روپے )، سویا بین (114.655 ملین روپے )، کروڈ آئل (76.516 ملین روپے )، کارن (54.532 ملین روپے )، ایلومینیم (26.683 ملین روپے )میں ریکارڈ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں