بابر کو کپتان بننے کا شوق ہے ،احمد شہزاد برس پڑے
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر احمد شہزاد نے بابر اعظم کے دوبارہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ملک کے مفاد کے لیے نہیں۔۔۔
بلکہ بابر اعظم کی کپتانی میں دلچسپی کی وجہ سے ہوا ہے ۔ کافی عرصے سے یہ بات کی جا رہی تھی کہ کپتانی کے باعث بابر اعظم کی بیٹنگ متاثر ہو رہی ہے لیکن اس کے باوجود انہیں ایک بار پھر کپتان مقرر کر دیا گیا جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ خود بھی دوبارہ کپتانی کے خواہش مند تھے۔