غزہ:اسرائیلی حملے ،بچے سمیت 7افرادشہید ،متعددزخمی

 غزہ:اسرائیلی حملے ،بچے سمیت 7افرادشہید ،متعددزخمی

اٹلی15جولائی کواسرائیل لبنان مذاکرات کی میزبانی کریگا:اطالوی وزیرخارجہ

غزہ،روم(رائٹرز)غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچے سمیت کم از کم 7 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ فلسطینی طبی حکام کے مطابق اسرائیل نے خان یونس، مغربی غزہ سٹی اور رفح میں حملے کیے ۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائیاں حماس کے جنگجوؤں کو نشانہ بنا کر کی گئیں۔ فلسطینی حکام نے اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا ہے ، جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دفاع کیلئے کارروائیاں کر رہا ہے ۔ دوسری جانب اٹلی نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کی میزبانی کا اعلان کیا ہے ۔ اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کے مطابق امریکی ثالثی میں جاری بات چیت کا اگلا مرحلہ روم میں ہوگا۔ دونوں ممالک کے سفیروں کی سطح پر مذاکرات 15 جولائی سے شروع ہوں گے اور دو روز تک جاری رہیں گے ۔ یہ رواں سال موسم بہار کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا چھٹا دور ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں