مشکل میں ساتھ نہ دینے والے اب میری زندگی میں نہیں:زارا نور

مشکل میں ساتھ نہ دینے والے  اب میری زندگی میں نہیں:زارا نور

کراچی (آئی این پی)اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں کئی خواتین ایسی ہیں جنہوں نے میرے مشکل وقت میں میرے ساتھ تعاون نہیں کیا۔

حالانکہ کبھی وہ میری اچھی دوست ہوا کرتی تھیں لیکن اب وہ میری زندگی میں نہیں ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ کچھ خواتین، بالخصوص شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی دوست اور ساتھی فنکاروں نے مشکل مرحلے میں میرا ساتھ نہیں دیا۔زارا نور عباس نے کہا کہ مجھے اس بات کا اطمینان ہے کہ میں نے ایسے افراد کو اپنی زندگی سے دور کر دیا جو ضرورت کے وقت میرے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں