باپ و بچوں کے تعلق میں دوستی و احترام ہونا ضروری :یاسر نواز

باپ و بچوں کے تعلق میں دوستی و  احترام ہونا ضروری :یاسر نواز

کراچی (آئی این پی)اداکار و ہدایت کار یاسر نواز نے والد اور بچوں کے تعلق پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ باپ کا اپنے بچوں کے ساتھ دوستانہ اور خوش گوار تعلق ہونے کے ساتھ ساتھ رعب اور احترام بھی ہونا ضروری ہے ۔

یاسر نواز نے کہا کہ بعض لوگ اپنے بچوں کے ساتھ بہت سخت رویہ اختیار کرتے ہیں، میرے ایک کزن سخت مزاج ہیں، ایک مرتبہ میں ان کے گھر گیا تو سب لوگ ان کی آمد سے پہلے ہی خوفزدہ تھے اور کہہ رہے تھے ، ابو آ رہے ہیں، جیسے کوئی جلاد آ رہا ہو، والد کو اپنے بچوں کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھنا چاہیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں