ترکیہ کو ایف 35 طیارے ملنے پر طاقت کا توازن بگڑے گا:اسرائیلی وزیراعظم
واشنگٹن (اے ایف پی)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ترکیہ کو ایف35اسٹیلتھ جنگی طیارے فروخت کیے تو مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کا توازن بگڑے گا۔
امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ترکیہ کے عزائم جارحانہ ہیں اور جدید جنگی طیاروں کی فراہمی سے خطے میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے ۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایسے ہتھیار ترکیہ کو دینے کے نتائج خطے میں مزید جارحیت کی صورت میں سامنے آ سکتے ہیں، اس لیے اس اقدام سے طاقت کا موجودہ توازن بگڑنے کا خدشہ ہے ۔