مصری خاتون نے 83سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کر لی

مصری خاتون نے 83سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کر لی

قاہرہ(نیٹ نیوز)مشہور کہاوت ہے کہ علم حاصل کرنے کے لیے عمر اور وقت کی کوئی قید نہیں، مصر کی معمر خاتون نے اس جملے کو حقیقی زندگی میں ثابت کر دکھایا۔

 83 سالہ مصری خاتون نے سوشیالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا۔مصر سے تعلق رکھنے والی 83 سالہ اَمل اسماعیل عبدو نے منصورہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹس سے سوشیالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر کے استقامت، حوصلے اور عزم کی شاندار مثال قائم کر دی۔5 جولائی کو اَمل عبدو کو شعبئہ سوشیالوجی، فیکلٹی آف آرٹس منصورہ یونیورسٹی کی جانب سے ان کے تحقیقی مقالے پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا۔رپورٹ کے مطابق اَمل عبدو کا تعلیمی سفر زندگی کے نسبتاً آخری حصے میں شروع ہوا۔ انہوں نے 38 سال کی عمر میں مڈل کا امتحان پاس کیا، تاہم کینسر کی تشخیص کے باعث تعلیم کا سلسلہ منقطع ہو گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں