ورلڈ کپ : امریکا کو بدترین شکست، اسے بدل کر دکھائو، بیلجیئم کا طنز : کھلاڑیوں کا ٹرمپ ڈانس
ٹرمپ کا ٹرمپ کارڈ اور فیفا کا فیصلہ بھی امریکا کو میچ نہ جتو اسکا،بیلجیئم نے 4-1 شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا اٹلانٹا میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا نے مصر کو دو کے مقابلے تین گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، میسی کا ایک گول
سیٹل(سپورٹس ڈیسک)ٹرمپ کا ٹرمپ کارڈ اور فیفا کا فیصلہ بھی امریکا کو میچ نہ جتو اسکا۔فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے امریکا کو بدترین شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اٹلانٹا میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا نے مصر کو دو کے مقابلے تین گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاسیٹل میں تماشائیوں سے بھرے سٹیڈیم میں امریکی فٹبال ٹیم ہائی مورال اورریڈ کارڈ دکھائے جانے والے کھلاڑی بیلوگن کے ساتھ اتری۔ 9ویں منٹ میں بیلجیئم کی جانب سے ڈی کیٹالاری کے گول نے بھی ان کے حوصلے پست نہیں کیے ۔ 31ویں منٹ میں امریکی کھلاڑی ٹلمین نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ تجربہ کار لوکاکو نے انجری ٹائم میں بیلجیئم کیلئے چوتھا گول کیا۔
یوں بیلجیئم نے امریکا کو 1-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ بیلجیئم نے امریکا کو ایونٹ سے کک آؤ ٹ کر کے امریکی صدر کی سفارش پر امریکی ٹیم کے کھلاڑی بیلوگن کے ریڈ کارڈ کی معطلی کا فیصلہ واپس لئے جانے ا ور اپنی اپیل مسترد کیے جانے کا بدلہ بھی لے لیا۔ میچ میں فتح کے بعد بیلجیئم کے کھلاڑیوں نے ‘ٹرمپ ڈانس’ کرکے بھی امریکی صدر کا مذاق اڑایا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں بیلجیئم کے کپتان یوری تیلیمانس کا کہنا تھا کہ اس تنازع نے ٹیم کو مزید جوش اور حوصلہ دیا۔ان کے مطابق کھلاڑیوں نے فیصلہ کیا تھا کہ بہترین جواب میدان میں اپنی کارکردگی سے دیں گے ۔میچ جیتنے کے بعد بیلجیئم کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم نے جشن کی تصاویر کے ساتھ مختصر پیغام ‘اسے بدل کر دکھاؤ’ شیئر کیا جو امریکی صدر کی جانب ایک طنزیہ اشارہ تھا۔