ویمنز ٹیم آف ٹی 20 ورلڈ کپ کا اعلان، فاطمہ ثنا بھی شامل
لندن (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ، جس میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کی صوفی مولائنیکس کو کپتان مقرر کیا گیا ہے ،بیتھ مونی، ایلیس پیری اور ایشلے گارڈنر بھی ٹیم کا حصہ ہیں، انگلینڈ کی ڈینی وائٹ اورنیٹ سکیور برنٹ، جنوبی افریقہ کی مریزانے کیپ، آئرلینڈ کی اورلا پرینڈرگاسٹ، بھارت کی شری چرنی اور سری لنکا کی نیلاکشیکا سلوا کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔