ٹیکسٹائل ایشیا نمائش ختم،35کروڑ ڈالر کے معاہدے طے

ٹیکسٹائل ایشیا نمائش ختم،35کروڑ ڈالر کے معاہدے طے

55ہزار سے زائد نمائندوں نے شرکت کی، وسیع کاروباری سرگرمیاں ریکارڈ

لاہور(اے پی پی) 32ویں ٹیکسٹائل ایشیا نمائش 2026 لاہور میں شاندار کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی ۔ تین روزہ نمائش میں 55 ہزار سے زائد تجارتی نمائندوں نے شرکت کی اور تقریبا 35 کروڑڈالر سے زائد کے کاروباری معاہدے طے پائے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر عالمی سطح پر اپنی مسابقت اور برآمدی صلاحیت کے باعث مسلسل ترقی کی جانب گامزن ہے ۔ایس آئی ایف سی اور ای کامرس گیٹ وے  کے اشتراک سے منعقدہ 32ویں ٹیکسٹائل ایشیا نمائش لاہور ایکسپو سینٹر میں کامیابی سے مکمل ہوئی۔ اختتامی تقریب میں لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمان سیگل نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ نمائش کے دوران اندازا 35 کروڑ امریکی ڈالر سے زائد کے کاروباری معاہدے طے پائے ۔ 55 ہزار سے زائد تجارتی نمائندوں نے شرکت کی اور وسیع کاروباری سرگرمیاں ریکارڈ کی گئیں۔نمائش میں 2 ہزار سے زائد عالمی برانڈز، 425سے زائد کمپنیوں اور 55  ہزار سے زائد تجارتی نمائندوں نے شرکت کی۔ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل نمائش میں 8سے زائد ممالک کے تجارتی وفود نے نمائش میں شرکت کرکے پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر پر عالمی اعتماد کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں