آن لائن مالی فراڈ میں ملوث 14ملزم گرفتار،موبائل فونز،سمز برآمد

آن لائن مالی فراڈ میں ملوث 14ملزم  گرفتار،موبائل فونز،سمز برآمد

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی پنجاب نے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث لاہور سے 4 اور ملتان سے 10 ملز م گرفتارکر لئے ،

کارروائیوں کے دوران متعدد موبائل فون، سمز، جعلی واٹس ایپ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی قبضے میں لے  لیے گئے ، لاہور سے چار ملزموں محمد عامر، محمد اشفاق، محمد قمر اور امیر کریم کو گرفتار کیا گیا ،ملزموں نے دھوکہ دہی کے ذریعے شہریوں سے لاکھوں روپے حاصل کئے تھے ، ملتان سے تین مختلف کارروائیوں کے دوران 10 ملزموں کو گرفتار کیا،جن میں محمد اصغر، عامر شہزاد، محمد کامران، رضوان طالب، ثاقب علی، کامران طالب، افتخار منظور، محمد عدنان، محمد سلطان اور محمد نعیم شامل ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...