کوٹ رادھا کشن :17سالہ نوجوان ڈمپر تلے آکر جاں بحق
قصور(نمائندہ دنیا) کوٹ رادھا کشن میں اوور ٹیکنگ کرتا 17 سالہ نوجوان ڈمپر تلے آکر جاں بحق، 3 افراد زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق نواحی علاقہ نیکے میں ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار چار نوجوان بجری سے بھرے ڈمپر کو غلط سائیڈ سے اوور ٹیک کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سلپ ہو گئی، جس کے نتیجے میں 17 سالہ سمیع ولد حفیظ ڈمپر کے نیچے آکر کچلا گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہنے والے دیگر 3 نوجوانوں شعیب، حسنین اور حسن کو معمولی خراشیں اور چوٹیں آئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments