پاکرا نے ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کی ریٹنگ بڑھا کرAA-کردی
اسلام آباد(بزنس ڈیسک)پاکرانے ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ A+سے بڑھا کر AA-کردی ۔یہ مسلسل دوسرا سال ہے کہ پاکرا نے ایزی پیسہ کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کیا ہے ۔
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے صدر اور سی ای او جہانزیب خان نے کہا کہ یہ ریٹنگ اَپ گریڈ ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کی حکمت عملی، موثر عملدرآمد اور ایک ایسے مالیاتی نظام کی تشکیل کے ہمارے طویل المدتی وژن کا اعتراف ہے ۔