ایف سی سی آئی ایکسپو 2026کے انعقادکا باضابطہ اعلان

ایف سی سی آئی ایکسپو 2026کے انعقادکا باضابطہ اعلان

فیصل آباد(بزنس ڈیسک)اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان اور فیصل آباد چیمبر (ایف سی سی آئی)نے آئندہ منعقد ہونے والی ایف سی سی آئی ایکسپو 2026 کے انعقادکا باضابطہ اعلان کیا ۔

تقریب میں شہر بھر سے ممتاز کاروباری شخصیات، صنعت کاروں، کاروباری افراد (انٹرپرینیورز) اور اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ایف سی سی آئی ایکسپو 2026 کے ٹائٹل اسپانسر کی حیثیت سے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے پاکستان کی نمایاں کاروباری نمائشوں میں سے ایک کے انعقاد کے لیے فیصل آباد چیمبرکے ساتھ شراکت داری کی ہے ۔ ایکسپو کی مرکزی تقریب 24سے 26جولائی 2026تک لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔ اس تقریب کے دوران ایکسپو کا باضابطہ تعارف کرایا گیا جس میں کاروباری روابط کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے اور کاروباری شعبے کے باہمی تعاون کو فروغ دینے میں اس کے اہم کردار کو اجاگر کیا گیا۔تقریبِ رونمائی میں فیصل آباد کی کاروباری برادری سے تعلق رکھنے والی تقریباً 150 ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی ہیڈ آف ویلتھ اینڈ ریٹیل بینکنگ سعدیہ ریاض نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا انحصار اس کے باہمت کاروباری افراد اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کی کامیابی پر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں