کیپ ورڈے کی فٹبال ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

 کیپ ورڈے کی فٹبال ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

پرایا(سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کیپ ورڈے کی فٹبال ٹیم کا وطن واپسی پردارالحکومت پرایا میں شاندار انداز میں استقبال کیا گیا۔

 دلچسپ اتفاق یہ ہوا کہ کیپ ورڈے کی فٹبال ٹیم اپنے ملک کے یومِ آزادی 5 جولائی کو وطن واپس پہنچی جس سے جشن دہرا ہو گیا، ہزاروں کی تعداد میں مداح ایئر پورٹ کے اطراف کے علاقے میں جمع ہو گئے ۔مداح ڈھول بجاتے ، رقص کرتے ، نعرے لگاتے اور قومی پرچم لہراتے نظر آئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں