اینگرو ووپیک اور ایس اینڈ پی گلوبل انرجی کے درمیان شراکت داری
کراچی(بزنس ڈیسک)اینگرو ووپیک ٹرمینل لمیٹڈ نے ایل پی جی انفرااسٹرکچر کی توسیع کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے ایس اینڈ پی گلوبل انرجی کے ساتھ شراکت داری کی ہے ۔
فزیبلٹی اسٹڈی کے ذریعے اینگرو پاکستان کے پہلے ریفریجریٹڈ ایل پی جی امپورٹ اور اسٹوریج انفراسٹرکچر کے قیام کے امکانات کا جائزہ لے گیجس کا مقصد ایل پی جی سپلائی چین کو مضبوط بنانا اور ملک میں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا ہے ۔ مجوزہ منصوبے کے ذریعے عالمی ایل پی جی مارکیٹ تک رسائی بہتر بنانے ، بڑے کارگو کی ہینڈلنگ، ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافے اور زیادہ مضبوط، قابلِ اعتماد اورفلیکسیبل سپلائی چین کی بنیاد رکھنے میں مدد ملے گی۔ اینگرو ووپیک ٹرمینل لمیٹڈ اور اینگرو ایلینجی ٹرمینل لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید عمار شاہ نے کہاکہ پاکستان کے توانائی کے شعبے میں تبدیلی کے ساتھ ایل پی جی سپلائی چین کو مضبوط بنانا اور عالمی ایل پی جی مارکیٹ تک رسائی کو وسعت دینا مستقبل کی توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے انتہائی اہم ہو گیا ہے۔