پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ

پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشین پام آئل کے سودے بدھ کو بڑھ گئے جو کہ گزشتہ سیشن میں معمولی گراوٹ کے بعد متبادل خوردنی تیلوں کی مضبوط قیمتوں اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ہوا۔برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج پر ستمبر میں ترسیل کیلئے پام آئل کا بینچ مارک کنٹریکٹ ابتدائی کاروبار کے دوران 30 رنگٹ یا 0.66 فیصد اضافے کے ساتھ 4,577 رنگٹ (1,123.19 ڈالر) فی میٹرک ٹن تک پہنچ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں