11وارداتیں، شہریوں سے ڈاکو21لاکھ لے اڑے
کوٹ لکھپت، ساندہ ،کینٹ ،غالب مارکیٹ، انارکلی ،شیراکوٹ ،مزنگ میں ڈاکے موبائلز،سامان بھی چھین لیا،4مقامات سے شہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی چوری کی 11وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔کوٹ لکھپت میں افتخار سے 4لاکھ 80ہزارو موبائل، ساندہ میں قاسم سے 4لاکھ 65ہزارو موبائل ، شمالی چھائونی میں مزمل سے 4لاکھ وموبائل ، انارکلی میں نبیل سے 3لاکھ 85ہزار و موبائل ، غالب مارکیٹ میں ضیغم سے 3لاکھ 55ہزار ، موبائل ودیگر سامان ،شیرا کوٹ میں جمال سے 20 ہزار وموبائل ، مزنگ میں فرحان سے 10 ہزار اورموبائل چھین لیا گیا۔ ستوکتلہ سے امداد ، شادباغ سے فیصل، شالیمار سے ندیم اور گلشن اقبال سے کاشف کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔