ٹیسٹ میں غیر ضروری تجربات کی گنجائش نہیں:عاقب

ٹیسٹ میں غیر ضروری تجربات کی گنجائش نہیں:عاقب

ٹیسٹ میں غیر ضروری تجربات کی گنجائش نہیں:عاقب ٹیم کی سلیکشن صرف 20 وکٹیں لینے کی صلاحیت پر ہونی چاہیے ،انٹرویو

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کی سلیکشن صرف 20 وکٹیں لینے کی صلاحیت پر ہونی چاہیے ۔ عاقب جاوید نے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قیادت میں ملک بھر میں کرکٹ ڈویلپمنٹ کیلئے سنجیدہ اور مثبت اقدامات کئے جا رہے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ کی سلیکشن 20 وکٹیں لینے کی صلاحیت کے گرد ہونی چاہیے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں غیر ضروری تجربات کی گنجائش نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ کنڈیشنز، کمبی نیشن اور میچ جیتنے کی صلاحیت کو دیکھ کر سلیکشن ہونی چاہیے ، ہر بولر کو اپنی ذمہ داری اور ٹیم کی ضرورت سمجھنا ضروری ہے ، پاکستان کے پلیئر پاتھ وے میں نظم و ضبط، ریڈ بال کرکٹ اور اکیڈمیز پر توجہ ضروری ہے ۔ نوجوان فاسٹ بولرز کی درست مینجمنٹ پاکستان کرکٹ کے لیے بہت اہم ہے ، عامر جمال نے کیمپ میں اپنی رفتار، شارپنس اور لمبے سپیلز کی صلاحیت سے متاثر کیا۔ علی رضا باصلاحیت فاسٹ بولر ہیں، جسمانی طور پر مضبوط ہونے اور مرحلہ وار آگے بڑھنے کے لیے وقت دینا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں