ٹرمپ کا یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل بنانے کا لائسنس دینے کا اعلان

ٹرمپ کا یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل  بنانے کا لائسنس دینے کا اعلان

انقرہ (اے ایف پی )ترکیہ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرینی ہم منصب زیلنسکی سے ملاقات کے دوران اعلان کیا کہ امریکا یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی میزائل تیار کرنے کا لائسنس دے گا۔

 ٹرمپ نے کہا کہ اس اقدام کے بعد یوکرین کو یہ شکایت نہیں رہے گی کہ اسے پیٹریاٹ میزائل کافی تعداد میں فراہم نہیں کیے جا رہے ۔ دوسری جانب روس کے فضائی حملوں میں یوکرین بھر میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے روسی آئل ریفائنریوں، بحیرہ آزوف میں موجود تیل بردار جہازوں اور تیل پائپ لائنوں کے پمپنگ سٹیشنز کو نشانہ بنایا۔ روسی حکام نے حملوں کی تصدیق کی ہے تاہم نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کیں جبکہ وزارت دفاع نے 415 یوکرینی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں