آئی ایم ایف نے عالمی معاشی ترقی کا تخمینہ مزید کم کردیا
شرح نمو 3فیصد رہنے ، افراط زر 4اعشاریہ 7فیصد بڑھنے کا امکان :آئی ایم ایف
واشنگٹن(اے ایف پی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث 2026 کے لیے عالمی اقتصادی ترقی کا تخمینہ مزید کم کر دیا ۔ آئی ایم ایف کے مطابق رواں سال عالمی معیشت کی شرح نمو 3 فیصد رہنے کی توقع ہے ، جو اپریل کے 3اعشاریہ 1 فیصد کے اندازے سے کم ہے ۔ ادارے نے خبردار کیا کہ جنگی صورتحال، تیل کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خطرات عالمی معیشت کو متاثر کر سکتے ہیں۔ آئی ایم ایف کے مطابق رواں سال عالمی افراط زر 4اعشاریہ 7 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے ۔