ملک میں مویشیوں کی تعداد میں 89فیصد کا تاریخ ساز اضافہ
اسلام آباد (آن لائن)لائیو اسٹاک شعبے کی ترقی سے مویشیوں کی مجموعی تعداد میں 89 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔
پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق 18 برسوں میں بھینسوں کی تعداد میں 75 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ بکریوں کی تعداد 78 فیصد بڑھ کر 9 کروڑ 58 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ گئی۔ اسی عرصے کے دوران ڈیری گائیوں کی تعداد میں 140 فیصد اور ڈیری بھینسوں کی تعداد میں 111 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو دودھ کی پیداوار میں اضافے کی صلاحیت کی نشاندہی ہے۔ ماہرین کے مطابق مویشیوں کی بڑھتی تعداد پاکستان کے ڈیری، گوشت اور لائیو اسٹاک ویلیو چین میں سرمایہ کاری، پیداوار اور برآمدات کے نئے مواقع پیدا کر سکتی ہے۔