قصور:گھریلو جھگڑا،نوجوان نے زندگی ختم کرلی، زیادتی کیس کی متاثرہ خاتون کا اقدام خودکشی

قصور:گھریلو جھگڑا،نوجوان نے  زندگی ختم کرلی، زیادتی کیس کی  متاثرہ خاتون کا اقدام خودکشی

قصور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گھریلو ناچاقی پر نوجوان نے خودکشی کرلی جبکہ زیادتی کیس کی متاثرہ خاتون کی زہرنگل کر زندگی ختم کرنے کی کوشش ۔

بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر  چونیاں کے علاقے بھیم کے میں گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ارشد علی نے زہر نگل لیا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی، اسے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا  جہاں وہ دم توڑ گیا۔ دوسری جانب تھانہ مصطفی آباد کے گاؤں سرہالی خورد میں زیادتی کیس کی متاثرہ خاتون 28 سالہ (س )نے دلبرداشتہ ہو کر زہر نگل لیا ،اسے جنرل ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ خاتون سے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ تھانہ مصطفی آباد میں درج ہے ،اسی وجہ سے گھر میں ناچاقی چل رہی تھی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں