اسٹاک ایکسچینج: 3سطحیں گرنے سے سرمایہ کاروں کے اوسان خطا

اسٹاک ایکسچینج: 3سطحیں گرنے سے سرمایہ کاروں کے اوسان خطا

امریکہ ایران جنگ، تیل قیمتوں میں پھر اضافہ، عالمی اسٹاک مارکیٹس کا بیٹھنا اسباب 2314.73پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 179927.04پوائنٹس کی سطح پر بند

کراچی(کامرس رپورٹر)امریکا ایران جنگ، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ اور عالمی اسٹاک مارکیٹس کا ریڈ زون میں داخل ہونا کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے اوسان خطا کرگیا، دوران ٹریڈنگ شدید مندی کے سبب بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس کی 1لاکھ 82ہزار، 1لاکھ 81ہزار اور 1لاکھ 80ہزار پوائنٹس کی 3سطحیں گرگئیں، دوران ٹریڈنگ مسلسل حصص کی فروخت کے باعث شدید مندی رہی جس سے ایک موقع پر 2793 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی، تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی، نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2314.73 پوائنٹس کی کمی سے 179927.04 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30انڈیکس 726 پوائنٹس کی کمی سے 53705.71 پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 1312.98 پوائنٹس کی کمی سے 109270.69 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 3382.29 پوائنٹس کی کمی سے 253531.92 پوائنٹس پر بند ہوا، کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت 11فیصد کم رہا اور مجموعی 84کروڑ 52لاکھ 79ہزار حصص کے سودے ہوئے ، 128 کمپنیوں کے بھاؤ میں اضافہ 335 کمپنیوں کے داموں میں کمی اور 34 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ دوسری جانب سرمائے کے انخلا سے مارکیٹ کیپٹلائزیشن 20 ہزار 503 ارب روپے سے گھٹ کر 20 ہزار 289 ارب روپے پر آگئی، یعنی اسٹاک سرمایہ کاروں کو ایک روز میں 214 روپے کا خسارہ ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...