عدنان سمیع کا آیت اللہ خامنہ ای کیلئے کلام ریلیز کرنیکا اعلان

عدنان سمیع کا آیت اللہ خامنہ ای کیلئے کلام ریلیز کرنیکا اعلان

ممبئی (آئی این پی) بھارتی گلوکار اور موسیقار عدنان سمیع نے ایران کے سابق رہبرِ اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی البم ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا۔

عدنان سمیع کے اس خصوصی البم میں آیت اللہ علی خامنہ ای شہید کی خدمات اور یاد میں 4 کلام شامل ہوں گے ۔گلوکار کی جانب سے ریلیز کیے جانے والے چاروں کلام ایران کے سابق شہید رہبرِ اعلیٰ کی قیادت، استقامت اور عقیدت کے موضوعات پر مبنی ہوں گے ۔ واضح رہے کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کو امریکا اور اسرائیل کے ایران پر مشترکہ حملے میں شہادت کے 4 ماہ بعد ان کے آبائی شہر مشہد میں امام علی رضا ؓ کے مزار کے احاطے میں سپردِ خاک کیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...