پٹھوں کے درد میں مفید چیری کی روزانہ کتنی مقدار ضروری

پٹھوں کے درد میں مفید چیری کی روزانہ کتنی مقدار ضروری

لاہور(نیٹ نیوز)چیری کا ایک اہم فائدہ سوزش اور پٹھوں کے درد میں کمی لانا بھی ہے ، خصوصاً کھٹی چیری اس حوالے سے زیادہ مؤثر سمجھی جاتی ہے ۔

ماہرین کے مطابق چیری پٹھوں کی جلد بحالی، ورزش کے بعد ہونے والے درد میں کمی اور طاقت برقرار رکھنے میں مدد دے سکتی ہے ۔ایک تحقیق کے مطابق چیری کا استعمال یورک ایسڈ کی سطح کم کرنے ، گاؤٹ (جوڑوں کی سوزش) کی علامات، اچانک ہونے والے درد اور جوڑوں کی سوجن میں کمی لانے میں مدد دے سکتا ہے ۔ایک وقت میں زیادہ مقدار میں چیری کھانے سے بعض افراد کو ہاضمے کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ماہرین کے مطابق بالغ افراد روزانہ تقریباً 15 سے 25 چیریاں کھا سکتے ہیں، جبکہ بچوں اور نوعمر افراد کے لیے 15 سے 20 چیریاں مناسب مقدار سمجھی جاتی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...