لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرچ آپریشن،74افراد گرفتار

لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرچ آپریشن،74افراد گرفتار

1 ہزار 971پستول، 152 بندوقیں، 213رائفلیں اور گولیاں بھی برآمد راولپنڈی سے اب تک ایک لاکھ 38 ہزار غیر ملکی افراد کو واپس بھیجا جا چکا ہے

لاہور،راولپنڈی (کرائم رپورٹر،اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت پولیس نے شرپسند، دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے ،ترجمان پولیس کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں 383 سرچ اور کومبنگ آپریشنز کئے گئے ، 74 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 84 ہزار 210 سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے جا چکے ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران 2 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 29 ہزار 445 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔پولیس کے مطابق سرچ اور کومبنگ آپریشنز کے دوران مشتبہ افراد کے قبضے سے 1 ہزار 971 پستول، 152 بندوقیں، 213 رائفلیں اور بھاری مقدار میں گولیاں بھی برآمد کی گئیں، حساس مقامات، تعلیمی اداروں، بس اڈوں، ہوٹلوں اور سراؤں میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ اور کومبنگ آپریشنز باقاعدگی سے جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ راولپنڈی میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں ،اب تک ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد غیر ملکی شہریوں کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد وطن واپس بھجوایا جا چکا ہے ، جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی نشاندہی اور انخلاکا عمل بلا تعطل جاری ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...