جاپان میں والدین اپنے ہی بچوں کو کیوں اغوا کر رہے ہیں
ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان میں طلاق کے بعد والدین کی طرف سے اپنے ہی بچوں کو اغوا کرنے کا مسئلہ ایک سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے ۔
پرانے قوانین اور عدالتی نظام نے ایک ایسی راہ ہموار کی جس میں طلاق کے دوران یا اس سے پہلے ، ایک ساتھی بچے کو لے کر الگ ہو جاتا ہے تاکہ عدالت سے بچے کی مکمل سرپرستی حاصل کر سکے ۔ خاندانی قوانین کے ماہر وکیل، مسانوری تانابے نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا: ‘اگر کوئی والد یا والدہ بچے کو پہلے اپنے ساتھ لے جاتا ہے تو بعد میں عدالتی کارروائی کے دوران اس کی قانونی پوزیشن نسبتاً مضبوط ہو جاتی ہے ۔ جاپان نے حال ہی میں قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے مشترکہ سرپرستی کی اجازت دے دی ہے ۔عالمی قانون کے ماہر ماسایوکی کے مطابق نیا قانون مثبت قدم ضرور ہے ، لیکن جب تک اس پر مؤثر عمل درآمد اور واضح قانونی سزائیں نہیں ہوں گی واقعات مکمل طور پر ختم ہونا مشکل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments