ابھی بینک سیف گروپ ملازمین کو ارنڈ ویج ایکسیس دے گا
کراچی (بزنس ڈیسک)ابھی مائیکرو فنانس بینک ارنڈ ویج ایکسیس کے تحت سیف گروپ ملازمین کو ارنڈ ویج ایکسیس یعنی قبل از وقت تنخواہ کی خدمات دیگا،
جس سے ملازمین محفوظ، جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے ہنگامی ضروریات کیلئے قبل از وقت تنخواہ کا ایک حصہ لے سکیں گے۔ اس طرح ملازمین کو کام کی جگہ پر بہتر مالیاتی ماحول ملے گا۔ معاہدے پرابھی مائیکرو فنانس کی چیف کمرشل آفیسر مریم پرویز، سیف ٹیکسٹائل ملز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فنانس اینڈ آپریشنز عابد حسین نے دستخط کیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments