نوشہرہ میں ٹارگٹ کلنگ،عدالتی اہلکار جاں بحق،راہگیرزخمی
نوشہرہ (نمائندہ دنیا) خویشگی میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات کے دوران ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ کی عدالت کا ریڈر گولیاں لگنے سے موقع پرجاں بحق
جبکہ راہگیر شدید زخمی ہوگیا،پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حملہ آواروں کا نشانہ ریڈر ایڈیشنل سیشن جج انعام اللہ تھا،ریڈر انعام اللہ نماز کی ادائیگی کے لیے گھر سے نکل رہا تھا کہ موٹرسائیکل سواروں نے ان پر حملہ کردیا، انعام اللہ کے قتل کے خلاف عدالتی عملے نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments